ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی اور کلون نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی اور کلون نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے صوبے بھر میں جعلی اور کلون نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

 سیف سٹی کے جدید اے آئی بیسڈ کیمروں کی مدد سے مشکوک اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں فوری شناخت کی جا رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اے آئی سسٹم کے ذریعے جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے اور ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ سیف سٹی کے کیمروں میں مشکوک نمبر پلیٹ نظر آتے ہی خودکار الرٹ جاری کیا جاتا ہے، جس کے بعد ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز الرٹ وصول کرتے ہی قریبی پولیس فورس کو تفصیلات فراہم کر دیتے ہیں۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے مطابق بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نمبر پلیٹ میں تبدیلی یا ٹیمپرنگ سے ای چالان سے بچا جا سکتا ہے، لیکن یہ ایف آئی آر کا باعث بن سکتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نمبر پلیٹ میں رد و بدل ایک سنگین جرم ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کریں تاکہ قانونی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔