ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی ساہی:  پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ  16 دنوں کے دوران 95 گینگز کے 210 کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی پولیس کے ہاتھ لگا، جس میں 32 کلاشنکوفیں، 54 رائفلز، 1122 پسٹلز، 90 بندوقیں، 23 ریوالورز اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں منظم جرائم، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ **جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔