اویس کیانی: ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکاامکان ہے، بجلی48پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکےلیےدرخواست نیپرامیں دائر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سی پی پی اےنےدسمبر 2025کی ایڈجسٹمنٹ درخواست جمع کرائی ہے،نیپراماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 29 جنوری کوسماعت کرے گا۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا،اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کےلیےنومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگوہے، نومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی93پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔