سردی مزید بڑھ گئی ،شدید دھند سے راستے گم،شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت

سردی مزید بڑھ گئی ،شدید دھند سے راستے گم،شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)شدید دھند سے راستے گم ،حد نگاہ میں کمی ,شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

 جما دینے والی شدید سردی کا راج برقرار ،پارہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک گر گیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ،شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ،ہوا کی رفتار 5کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی بھی سر اٹھانے لگی ، لاہور 195 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا میں چوتھے نمبر پر  آ گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ کمی،راستے کھو گئے.شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کر دی گئی،دنیا میں فضائی الودگی کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا ۔فیز8-ڈی ایچ اے 429،کینٹ پولو گراؤنڈ200 , یو ایس کونسلٹ 270, شاہراہ قائداعظم 214,جوہر ٹاؤن 209,فدا حسین ہاؤس 219 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی نہیں ہے۔