نوجوان نے انوکھی قسم کی بائیک بناکر سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

New Type of motorbike in India
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی نوجوان نے ایک ایسی بائیک تیار کی ہے جس پر ایک ساتھ 10 افراد بیٹھ سکتے ہیں، اس انوکھی بائک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپ نے کسی بھی بائک پر زیادہ سے زیادہ 5 افراد کو بیٹھے دیکھا ہو گا، لیکن بھارت کے درگاپور شہر کے گوپال مٹھ بردوان میں ایک نوجوان نے 10 سیٹرز والی موٹر سائیکل بنا کر سب کو حیران کردیا۔ اس موٹربائیک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

نوجوان گھوش نے دس سواری کو ایک ساتھ بٹھانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ الیکٹرک موٹر بائیک بنائی ہے، چار پہیوں والی گاڑیاں بھی اس موٹر سائیکل کے سامنے ہار جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ اس الیکٹرک بائیک کو 10 لوگوں نے صرف 22 دن میں بنایا ہے، بائیک بنانے کے لیے پرانے پہیوں اور پرزوں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے  اس پر 15 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ یہ موٹر سائیکل ایک بار چارج کرنے پر سو کلو میٹر چلے گی،  اس کے لیے صرف آٹھ روپے خرچ ہوں گے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے پہلے بھی ایسی موٹر سائیکل بنائی تھی، لیکن پولیس نے اُس موٹر سائیکل پر پابندی لگا دی تھی۔ لیکن اس نے جو نئی موٹر سائیکل بنائی ہے وہ بیٹری سے چلنے والی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر