ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 100 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا 100 روپے کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 86 روپے کمی سے ایک لاکھ 58 ہزار 93 روپے کا ہوگیا۔اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2080 روپے پر برقرار ہے۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کمی سے 1909 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔