ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیسے پتہ چلے گا کہ شہد اصلی ہے یا نہیں؟

Helath tips
کیپشن: Identification of real honey
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہد کے باقاعدہ استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔شہد پر کی جانے والی متعدد سائنسی تحقیق نے بھی اس کی افادیت کو تسلیم کیا ہے لیکن کیسے پتہ چلے گا کہ شہد اصلی ہے یا نہیں۔

 آج کے دور میں خالص شہد بمشکل ہی دستیاب ہوتا ہے، اب خالص شہد کی پہچان کیسے کریں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ ایک گلاس میں پانی لے کر شہد سے بھرا چمچ اس میں ڈال دیں، اگر شہد خالص ہوا تو یہ پانی میں حل نہیں ہوگا، اگر خالص نہ ہوا تو حل ہو جائے گا۔

شہد کو اپنے انگوٹھے پر گرا کر دیکھیں، وہ بہہ کر گِر جائے یا پھیل جائے تو وہ ملاوٹ زدہ ہے جبکہ خالص شہد آپ کے انگوٹھے سے چپکا رہے گا۔  ماچس کی تیلی  کو شہد میں ڈبو کر آگ کے قریب لائیں اگر وہ  آگ پکڑ لے تو خالص ہے۔

شہد کو فریج میں رکھنے سے اگر وہ جم جائے اور کھانے پر چینی جیسا دانے دار لگے تو نقلی شہد ہے کیونکہ خالص شہد کبھی جمتا نہیں ہے۔شہد کے چند قطرے جذب کرنے والے کاغذ پر پر ٹپکا دیں، اگر یہ کاغذ قطروں کو جذب کرگیا تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہد خالص نہیں ہے۔

شہد کی بوتل کو  خوب ہلائیں  اگر یہ اتنا گاڑھا ہو کہ اسے ہلایا نہ جا سکے تو یہ خالص شہد ہے۔شہد کو ٹھنڈا کھانے اور گرم کر کے کھانے میں اگر ذائقے میں فرق محسوس ہو تو وہ خالص شہد ہے۔