جرمن جوڑے نے لاہور کو قیام گاہ بنالیا

جرمن جوڑے نے لاہور کو قیام گاہ بنالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ورلڈ ٹوور پر پاکستان پہنچنے والا جرمن جوڑا ساڑھے پانچ ماہ سے انارکلی نابھا روڈ پر کسٹمز ہاؤس کی دیوار کے ساتھ کھڑی اپنی گاڑی میں ہی مقیم، دکاندار کہتے ہیں کہ جرمن جوڑا سیاحت کیلئے بھارت روانہ ہونا چاہتا تھا لیکن کورونا کے باعث ویزہ نہ ملنے پر یہیں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

اپنی ذاتی گاڑی پر مختلف ممالک کا چکر لگانے والا جرمن جوڑا گزشتہ ساڑھے پانچ ماہ قبل نابھا روڈ پر واقع "ہوٹل ٹورسٹ ان"میں منتقل ہوگیا تھا۔ 15 دن بعد اخراجات اور ہوٹل میں کمرے کیلئے کرائے کی رقم ختم ہونے پر جرمن سیاح نیجل اور ڈومینکا کسٹمز ہاؤس نابھہ روڈ پر کھڑی اپنی گاڑی میں ہی رہائش پزیر ہوگئے۔

جرمن جوڑے کے ہمراہ ان کا کتا بھی ہے جسے وہ ورلڈ ٹوور پر اپنے ساتھ ہی لائے تھے۔ جرمن ٹووریسٹ جوڑا سیاحت کیلئے واہگہ کے راستے بھارت جانا چاہتا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث ویزہ نہ لگ سکا اور یہیں قیام پزیر ہوگیا۔