قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نےڈی جی اکیڈمی ایمرجنسی سروس بھرتی کرنےکی سمری وزیراعلی پنجاب کوارسال کردی۔
محکمہ داخلہ نے وزیراعلی کوسمری ارسال کی کہ ریسکیو سروس 1122 میں ڈی جی اکیڈمی بھرتی کرنےکی اجازت دی جائےتاکہ یہ خالی اسامی پرکی جاسکے، اس اسامی کے لیےاس سے قبل ڈاکٹر رضوان نصیر نےبھی درخواست دی تھی۔ لیکن حکومت نے ڈاکٹر رضوان نصیر کے بطورڈی جی 1122 ایک سال کی توسیع کردی تھی، اب حکومت پنجاب نے مستقل بنیادوں پر ڈی جی اکیڈمی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وزیراعلی سےمنظوری لی جا رہی ہے۔
سمری کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس میں بھرتی کی جائےگی۔