ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری پاکستان کی پہلی "یونیسکو چیئر برائے تعلیمِ امن اور بین الثقافتی مکالمہ" پر تعینات

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری پاکستان کی پہلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پاکستان کی پہلی "یونیسکو چیئر برائے تعلیمِ امن اور بین الثقافتی مکالمہ" پر مقرر کیا گیا ہے۔

 بطور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یہ باوقار عالمی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔یہ یونیسکو چیئر منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم کی گئی ہے۔

 دوسری جانب  منہاج یونیورسٹی لاہور کے چیئرمین بورڈ آف گورنرزپروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس تاریخی کامیابی پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو ایک اجتماعی کامیابی قرار دیا جو عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے دہائیوں پر محیط علمی، فکری اور عملی خدمات کا مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ یونیسکو چیئر رواداری، بقائے باہمی اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے مشن کو نئے عزم اور وسیع تر بین الاقوامی روابط کے ساتھ مزید مضبوط کرے گی۔

 یونیسکو چیئر برائے تعلیمِ امن اور بین الثقافتی مکالمہ کے مقاصد میں امن کے مطالعات (Peace Studies) میں تحقیق اور علمی کاوشوں کو فروغ دینا، مختلف کمیونٹیز کے درمیان بین الثقافتی ہم آہنگی اور مکالمے کی حوصلہ افزائی کرنا، پالیسی سازی پر مبنی تحقیق اور عالمی تعلیمی تعاون کو فروغ دینا، اور پائیدار امن پر مرکوز تعلیمی ڈھانچوں کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔