ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں چینی کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر، ریٹیلر ایسوسی ایشن کا نظرِ ثانی کا مطالبہ

کراچی میں چینی کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر، ریٹیلر ایسوسی ایشن کا نظرِ ثانی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار: شہرِ قائد میں چینی کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی گئیں جبکہ کمشنر کراچی نے  چینی کی سرکاری قیمتوں کا  با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  چینی کی نئی سرکاری ہول سیل قیمت 138 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل قیمت 141 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب ریٹیلر ایسوسی ایشن نے ان قیمتوں پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہےجبکہ سیکریٹری فرید قریشی کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے اخراجات اور منافع کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتیں مقرر کی جانی چاہئیں۔

 ان کے مطابق موجودہ نرخوں پر منافع کی شرح کم ہے، تاہم سرکاری فیصلے کے تحت چینی فروخت کی جائے گی۔

ریٹیلر ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ دکانداروں کے بڑھتے اخراجات کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں مناسب ردوبدل کیا جائے۔