ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی: ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  شہر  قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں اور دو واٹر باؤزر آپریشن میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ کی شدت زیادہ ہے جس کے باعث فائرفائٹنگ میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق فیکٹری میں کوئی شخص موجود نہیں ہے جبکہ جاۓ وقوعہ کے اطراف کی عمارتوں کو خالی کرا دیا گیا ہے۔ ویئر ہاؤس کے عقبی حصے سے فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں اور واٹر کارپوریشن سے مزید پانی کے ٹینکر بھی طلب کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ فیکٹری کے اندر موجود افراد کو پہلے ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے میئر اور کمشنر کراچی کو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے اور کمشنر کو تحقیقات کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیمیکل کمپنی نے اپنا تمام مال محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔