ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلات اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

قلات اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  بلوچستان کے ضلع قلات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

 زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4۔6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40کلومیٹر بتایا جا رہا ہے۔ 

 تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔  

ژوب اور قلات کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے بار بار محسوس کئے جا رہے ہیں جو زیر زمین فالٹ لائنز میں کسی بڑی اکٹیویٹی کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔  دس فروری کو بھی سیسمک سنٹر نے  ژوب مین زلزلہ کے جھٹکے رپورٹ کئے تھے۔ 

اس روز  ژوب اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے واضح محسوس کیے گئے تھے۔ تاہم اس زلزلہ کی ریختر سکیل پر شدت کم تھی۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 تھی اور اس کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب زمین کی گہرائی میں دریافت کیا گیا تھا۔

خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی تھی۔

آج آنے والے زلزلہ کے بعد نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے کیونکہ اس زلزلہ کی شدت ریختر سکیل پر 6.4 بتائی گئی ہے۔ یہ ابتدائی اطلاع تھی جسے دوسری بار کچھ دیر بعد کنفرم کیا جائے گا۔

بریکنگ سٹوری

ژوب کے زلزلہ کی خبر ایک بریکنگ سٹوری ہے۔ اس میں مزید تفصیلات دستیاب ہوتے ہی ایڈ کر دی جائیں گی۔ مزید تفصیل جاننے کے لئے اس پیج کو ری فریش کیجئے۔ ۔

Ansa Awais

Content Writer