ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو  بانی کی طرح سازش سے وزیراعظم کبھی نہیں بنیں گے

Samitah Afzal Syed, Spokesperson Sindh Government, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی کے بانی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔ یہ سیدھا وار سندھ حکومت کی نوجوان ترجمان سمعتہ سید نے پی ٹی آئی کے کئی ترجمانوں مین سے ایک بیرسٹر سیف کے حملے کے ردعمل میں کیا ہے۔

 سندھ حکومت کی ترجمان سمعتہ سید نے کہا  کہ بلاول بھٹو  جب بنیں گے، عوامی حمایت سے ہی وزیرِ اعظم بنیں گے۔  پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حمایت اور جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے۔

 بیرسٹر سیف کے بیان کے جواب مین سمعتہ سید نے مزید کہا،   چیئر مین بلاول بھٹو  پی ٹی آئی کے  بانی کی طرح سازش اور جوڑ توڑ سے وزیرِ اعظم کبھی نہیں بنیں گے۔ 

 سمعتہ افضال سید نے کہا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اور سازشیں پی ٹی آئی کی روایت ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہرقسم کے حالات میں ملک کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔