ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

 توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا، کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی، وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ آج سماعت نہیں ہوگی۔

 وکیل خالد چوہدری کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

 اس سے قبل  توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 10 فروری کو ہوئی تھی، کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت میں کی تھی۔

  عدالت نے سماعت میں درخواست وصول کرکے ٹرائل جاری رکھا اور بعد ازاں سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی تھی۔