ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

 ڈیوٹی جج محمد افضل مجوکا نے بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، شمسہ کیانی ایڈوکیٹ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئیں۔

 ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء کی عدم دستیابی کے باعث سماعت جج افضل مجوکا نے کی۔

 عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت متلوی کر دی، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔