ٹی وی کیمروں نے مودی کا پول کھول دیا

PM Modi
کیپشن: PM Modi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) انسان کی نظر سے تو کچھ بچ سکتا ہے مگر کیمرہ کی آنکھ سے کچھ نہیں بچ سکتا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اپنی جنتا کو بیوقوف بنانے کا پول ٹی وی کیمروں نے کھول دیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنی مشہوری کے لئے ہرحربہ استعمال کرتے ہیں، کچھ روز قبل بھارتی وزیر اعظم مودی نے نئی دہلی میں ایک مندر کا دورہ کیا اور پوجا پاٹ  کی۔اس دوران مودی کو مہمانوں کے تاثرات والا رجسٹرڈ دیا گیا جہاں مودی کے دستخط اور تاثرات پہلے سے ہی درج تھے مگر مودی ڈرامہ بازی کرتے ہوئے اس   پرقلم چلاتے اورلکھنے کی اداکاری کرتے رہے، ٹی وی کیمروں نے مودی کا پول کھول دیا۔

حقیقت سامنے آنے پر وزیراعظم نریندر مودی تنقید کی زد میں آگئے، کسی نے نریندری مودی کوبرا ایکٹرقراردیا توکسی نے اسے بچگانہ حرکت قرار دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer