پی آئی اے نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

Pia flights for Baku,Azarbaijan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پی آئی اے نے کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔ 

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے باکوکے لئے  ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔ ایک پرواز  کراچی سے اور دوسری لاہور سے چلائی جائے  گی ۔ پہلی بروز بدھ 16 مارچ 2022 کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی جبکہ دوسری  علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 19 مارچ 2022 کو روانہ ہوگی۔

 یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کےعلاوہ  دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتی ہیں۔  باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلی  درجہ حاصل ہے،   مسافر  اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز  سے  سفر کر سکیں گے۔

 سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی۔پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک  نے  ایئر لائن کی  مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔