رائیونڈ کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ

رائیونڈ کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان تیز رفتار قاتلوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔  

بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔

 مگر افسوس تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔

ایسا ہی افسوسناک ٹریفک حادثہ رائیونڈ کے علاقے لاہور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ رائیونڈ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے کی پہچان مہتاب مسیح کے نام سے ہوئی ہے جو کہ قصور کا رہائشی تھا۔

حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔