انتظامیہ نے مزید 182 آوارہ کتے ٹھکانے لگا دیے

انتظامیہ نے مزید 182 آوارہ کتے ٹھکانے لگا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) ضلعی کتا مار بریگیڈ کی آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے کارروائیاں جاری، شہر کے نو زونز میں ایک سو بیاسی آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا، ایک سو اکتیس آوارہ کتوں کو گن فائر جبکہ اکیاون آوارہ کتوں کو زہر خورانی سے تلف کیا گیا۔

ضلعی کتا مار بریگیڈ نے کارروائی کرتے ہوئے نشتر زون کے علاقوں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی، ہائی کورٹ سوسائٹی اور ویلنشیا ٹاؤن میں 38 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا، اسی طرح گلبرگ زون اور سمن آباد زون کے علاقوں مکہ کالونی، ریاض علی شاہ روڑ، گلبرگ ٹو ،ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن میں 25 آوارہ کتے تلف کیے گئے۔

شالامار زون، عزیز بھٹی زون اور واہگہ زون کے علاقوں چائینہ اسکیم، درس بڑے میاں، مغلپورہ، اشفاق پورہ اور بوگیوال چوک میں 41 جبکہ راوی زون کے علاقوں یادگار چوک، اورنگی باغ ،بادامی باغ ،جنگل کالونی، سبز منڈی اور داتا نگر میں 34 آوارہ کتے ٹھکانے لگادیے گئے۔

علامہ اقبال زون کے علاقوں مزمل پارک، امیر چوک، واپڈا ٹاؤن اور ایوب چوک میں 44 آوارہ کتوں کو تلف کردیاگیا۔

رواں برس کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے تجاویز کرچکی ہے، آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔