ماہرہ اور مہوش کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

ماہرہ اور مہوش کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ذین مدنی ) معروف اداکاراﺅں ماہرہ خان اور مہوش حیات نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں فیصل جاوید نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

ماہرہ خان نے لکھا میری جب بھی ان سے ملاقات ہوئی میں نے انہیں نہایت رحم دل اور احترام کرنے والا شخص پایا، ماہرہ خان کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی پی ٹی آئی کے سینئر کارکن کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج نعیم الحق سر کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

 ہر بار جب بھی ہماری ملاقات ہوتی تھی ان کے حوصلہ افزائی سے بھرپور الفاظ انمول ثابت ہوئے، مہوش حیات نے نعیم الحق کے اہلخانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا میری دعا ہے کہ ان کی روح کو سکون ملے۔

Shazia Bashir

Content Writer