ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے پی کے نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سیف سٹی کے ریڈار پر

کے پی کے نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سیف سٹی کے ریڈار پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نےای چالان کا دائرہ کار بڑھا دیا،اب پنجاب کےنمبرپلیٹس والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخواہ نمبرپلیٹس والی گاڑیوں کےبھی چالان ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹیزکی جانب سےشہرکی اہم شاہراہوں پرکیمروں کی مدد سےاشارے،ون وے کی خلاف ورزی اورلائن ولین سمیت دیگرخلاف ورزیوں پر ای چالاننگ کا عمل جاری ہے،لاہور چونکہ بڑا شہرہے اور یہاں ہزاروں کی تعداد میں دیگرصوبوں کی گاڑیاں سڑکوں پررواں دواں رہتی ہیں،لیکن سیف سٹی اتھارٹیزکے پاس ڈیٹا نہ ہونےکی وجہ سے ای چالاننگ ممکن نہیں۔

اب سیف سٹی اتھارٹیز نےسسٹم بہتربنانے کے لیے محکمہ ایکسائزخیبرپختونخواہ سےگاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے،کے پی کے کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنا شروع کردیئے گئے ہیں،جبکہ دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی ایکسائز ریکارڈ کےلیےمرسلے ارسال کیےگئے ہیں،جرمانہ بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ میں جمع کرایا جاسکےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ ایکسائزکی شہرکے داخلی وخارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پرنان رجسٹرڈگاڑیوں کےچالان اورکاغذات ضبط کرلیےجبکہ دو سال سےزائد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیاں بندکردی گئیں، ڈی جی ایکسائزسہیل شہزاد کے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں وطین چوک اورلبرٹی گول چکر پرناکہ بندی کی گئی،ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کےدوران پانچ سوبارہ سے زائدگاڑیوں کے چالان جبکہ بارہ گاڑیاں بند کردی تھیں۔

ڈائریکٹررانا قمرالحسن سجادکا کہنا کہ تھا کہ دو سال سے زائدٹوکن ٹیکس نادہندہ  گاڑیوں کوبند کیا جارہا ہے،جبکہ اس سے کم عرصہ اور نان رجسٹرڈ گاڑی مالکان کےچالان کرکےکاغذات ضبط کیےجارہےہیں۔شہری بروقت اپنی گاڑیاں اپنےنام کرائیں اور واجبات ادا کریں،ہرمنگل اور ہفتے کوشہرمیں ناکہ بندی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer