ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج ٹرین کا کرایہ کم یازیادہ،فیصلہ کل ہوگا

اورنج ٹرین کا کرایہ کم یازیادہ،فیصلہ کل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) اورنج ٹرین کا کرایہ کم یا ذیادہ محکمہ خزانہ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ڈٹ گئے، دونوں محکمے 50 جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب 40 روپے کرایہ کرنے کے خواہشمند ہیں،کابینہ کل سر جوڑے گی عوام کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  اورنج ٹرین نے کب چلنا ہے اسکا تو ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم اسکے کرائے کے لئے کل کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اورنج میٹرو کا کرایہ کتنا رکھا جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اورنج ٹرین کا 40 روپے کرایہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ محکمہ خزانہ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کرایہ 50 روپے کرنے کےمتمنی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا یے کہ اورنج ٹرین کے روٹ پر چلنے والی دیگر ٹرانسپورٹ 50 سے 60 روپے وصول کررہی ہے،جبکہ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ50 روپے کرایہ کرنے سے خزانے پر سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا،50 روپے کرایہ کرنے پر سبسڈی 10 ارب روپے سبسڈی دینا پڑے گی،40 روپے کرایے پر سالانہ سبسڈی 11 ارب ہوگی، 30 روپے کرائے پر 12 روپے سبسڈی دینا ہوگی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ اجلاس میں 40 روپے کرائے کی ہی منظوری دی جائے گی،کرائے کے حوالے سے کابینہ کل سر جوڑے گی،کابینہ اجلاس کے بعدعوام کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبےمیں تاریخی ورثہ شالامار باغ کےسامنے ایک 135 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانےکےلیےایل ڈی اے نے لیسکو کو 30 کروڑ روپےکے فنڈز جاری کردیئے۔

ذرائع کے مطابق لیسکونےپنجاب حکومت سے مشاورت کے بعد زیر زمین ٹرانسمیشن لائن بچھانےکا فیصلہ کیا تھا،جس پر ایل ڈی اے نے30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئےہیں،لیسکو انڈر گراؤنڈ ٹرانسمیشن لائن بچھانےکےلیےٹینڈرجاری کرے گی،این او سی ملنے پرلیسکو شالامار باغ کے سامنے گرین بیلٹ سےٹرانسمیشن لائن گزارے گی۔

شالامار گرڈ سٹیشن سےٹرانسمیشن لائینزکوملانے کے دیگر کام مکمل کیےجاچکےہیں،مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کوسبزی منڈی،سنگھ پورہ جی آئی ایس گرڈ سے ملایا جائیگا جس کے بعد بلا تعطل بجلی فراہم کی جا سکے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer