(علی عباس) وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے ہائی الرٹ، پنجاب میں وٹس ایپ کو ہیک کرنے کا انکشاف، حکومت نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کر دی۔
سوشل میڈیا پر ہیکرز کی تخریب کاریوں کے بعد دنیا کی پہلی بڑی میسجینگ ایپ کو پاکستان میں ہیک کرکے صارفین کی تمام تر خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جارہی ہے، جس پر وفاق اور پنجاب کی جانب سے مختلف نوٹیفکیشنز بھی جاری کیے جاتے رہے۔
اس بار نئے طریقے سے وٹس ایپ کو ہیک کرنے کے انکشاف کے بعد پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں نہ صرف سرکاری محکموں بلکہ شہریوں کو بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن پر دی احتیاطی تدابیر کے مطابق، بلاک ون کے نام سے ویب سائٹ لنکس اور وٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے سے شہریوں کے وٹس ایپ گروپ ہیک ہوسکتے ہیں۔ وٹس ایپ کو اپگریڈ کرنے کے دوران جو پیغام ملے اسے اپنے چودہ دوستوں اور سات وٹس ایپ گروپ میں بھیجیں جس کے بعد آپ کی ایپ اپ گریڈ ہوگی۔ اس سے پہلے وٹس ایپ پر مختلف قرعہ اندازی کے ہونے والے لنکس بھی نہ کھولنے۔ نوٹفکیشن کے مطابق ہیکرز وٹس ایپ پر بلاک ون کے نام سے لنک بھیج کر صارفین کی انفارمیشن تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔