ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسٹا گرام کی مختصر ریلز اب ٹی وی کی بڑی سکرین پر بھی ؛ میٹا کی نئی ایپ متعارف

 انسٹا گرام کی مختصر ریلز اب ٹی وی کی بڑی سکرین پر بھی ؛ میٹا کی نئی ایپ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انسٹا گرام  ریلز دیکھنے والے شائقین  کے لیے  خوشخبری ہے کہ اب ان کےلیے  انسٹا گرام ریلز  کو  ٹی وی  کی بڑی سکرین پر دیکھنا بھی ممکن ہوگا 

میٹا نے ایمازون کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے انسٹا گرام فار ٹی وی ایپ متعارف کرائی ہے۔اس طرح انسٹا گرام ریلز کو مخصوص فائر ٹی وی ڈیوائسز پر دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔اس ایپ میں صارفین ریلز کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ لائیک اور انہیں شیئر بھی کرسکیں گے۔اسی طرح انسٹا گرام اکاؤنٹس پر سوئچ کرنا اور اپنی دلچسپی کے مطابق مواد تلاش کرنا بھی ممکن ہوگا۔صارفین کریٹیرز اور دیگر اکاؤنٹس کو سرچ کرسکیں گے اور انہیں ایسا ہی محسوس ہوگا کہ فون کی طرح ٹی وی پر انسٹا گرام استعمال کر رہے ہیں۔

یہ نئی ایپ ایمازون ایپ اسٹور میں دستیاب ہے۔کمپنی کے مطابق یہ ایپ 5 انسٹا گرام اکاؤنٹس کو سپورٹ کرے گی، یعنی کسی گھر کے متعدد افراد اسے استعمال کرسکیں گے۔یہ ایپ انسٹا گرام کے ریکومینڈیشن الگورتھم کو استعمال کرے گی تو مواد کی تلاش کا عمل موبائل ایپ جیسا ہی ہوگا۔

یہ ایپ ابھی امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگی، البتہ دیگر ممالک میں اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا مشکل ہے۔