ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ کا بچے باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ کا بچے باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچے کو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، تاہم عدالتی کارروائی کے دوران بچے نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے باپ کیساتھ جانے کیلئے چیخ و پکار کی، جس سے عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے خاتون سدرہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کے سابق خاوند نے بچے کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔عدالت کے حکم پر بچے کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں بچے نے والد کیساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بچے کو ماں کیساتھ جانے کا حکم دے دیا ، بچے نے باپ کے ساتھ جانے کیلئے چیخ و پکار شروع کردی ، اس موقع پر ماں آبدیدہ ہو گئی اور بچے کو زبردستی ساتھ لے کر روتے ہوئے ہائیکورٹ سے روانہ ہوئی۔
 

Ansa Awais

Content Writer