ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفاورلڈکپ کے لیے سستے ٹکٹوں کی نئی کیٹیگری متعارف

فیفاورلڈکپ کے لیے سستے ٹکٹوں کی نئی کیٹیگری متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید کے بعد 60 ڈالر کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی۔
فیفا نے اعلان کیا ہےکہ اس نے ہرمیچ خاص طور پرمدمقابل ٹیموں کے حامیوں کے لیے ٹکٹوں کا ایک نیا درجہ بنایا ہے، جس میں فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے ہر میچ کے لیے فی ٹکٹ 60 ڈالر(45 برطانوی پائونڈز)قیمت مقرر کی گئی ہے۔

صدرفیفا نے اس کیٹیگری کو سپورٹر انٹری ٹائر قرار دیا ہے جو صرف کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے شائقین کے لیے ہوگی، ٹکٹیں متعلقہ ملک کی نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی، ہرمیچ کےلئے ایک ہزار ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔ 
ٹکٹ کی نئی قیمت ان ممالک کے سرگرم شائقین کی ایک مخصوص تعداد کے لیے دستیاب ہو گی جنہوں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔