راؤ دلشاد:ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے فوری سرگرم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلال اکبر خان نے افسران کو نئے کرائے ناموں کی لسٹ جاری کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے تمام اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
انہوں نے زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپوٹرز کیخلاف سخت کارروائی اور تمام آرٹی ایز کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
وزیر ٹرانسپورٹ نےزائد کرایہ وصول کرنے والوں سے رقم مسافروں کو واپس کرانے کی ہدایت بھی کی۔
بلال اکبر خان کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائیگا جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App