ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سڈنی حملہ: بھارتی میڈیا نے دہشتگردوں کے بھارتی ہونے کا اعتراف کرلیا 

Bondi beach terrorism, City42, Sajid Akram, Indian muslim, Haooka festival
کیپشن:   بونڈی بیچ پر ایک کمیونٹی کے تہوار کے دوران اندھا دھند فارنگ کرتے ہوئے پولیس کی گولی سے ہلاک ہونے والا حملہ آور ساجد اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت کی پولیس اور میڈیا نے یہ اعتراف کر لیا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ونڈی بیچ  پر فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد اور گرفتار ہو جانے والے دہشتگرد کا  تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان دونوں کا بھارت میں اپنے  خاندان سے محدود رابطہ رہا۔
بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے بونڈی بیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والا حملہ آور ساجد اکرم دراصل بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا تاہم بھارت میں اپنے خاندان سے اس کے رابطے محدود تھے۔

اتوار کو ہونے والے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں  کی تعداد 16 ہو چکی ہے جن میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔ اس دہشتگردی میں چالیس کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے۔ 

پولیس کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم پولیس فائرنگ میں مارا گیا جبکہ اس کا 24 سالہ بیٹا اور مبینہ ساتھی نوید اکرم گولی لگنے کے بعد اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہے۔

بھارت کی وسطی ریاست تلنگانہ کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اہلِ خانہ نے واضح کیا ہے کہ انہیں نہ تو ساجد اکرم کے مبینہ شدت پسندانہ خیالات یا سرگرمیوں کا علم تھا اور نہ ہی ان عوامل کی معلومات ہیں جن کے باعث اس میں انتہاپسندی پیدا ہوئی۔

آسٹریلین پولیس کے مطابق دونوں افراد نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا، جہاں والد نے بھارتی پاسپورٹ جبکہ بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر سفر کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سفر کے مقصد کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ ان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق تھا یا انہوں نے وہاں کوئی تربیت حاصل کی۔

تلنگانہ پولیس کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ ساجد اکرم نے 1998 میں آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد 6 مرتبہ بھارت کے دورے کیے جو زیادہ تر خاندانی نوعیت کے تھے اور بھارت چھوڑنے سے قبل اس کے خلاف کوئی منفی یا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔