ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں 218 ٹریفک حادثات رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں 218 ٹریفک حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرارخان:شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں 218 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں 218 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئےہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 236 افراد زخمی ہوئے، 74 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 162 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئےہیں۔