فٹ بال ورلڈ کپ، کروشیا نے مراکش کو شکست دےکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی   

Fifa world cup,croatia,Moroco,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے دی۔

کروشیا نے مراکش کو 1-2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ مراکش نے میگا ایونٹ کا اختتام چوتھی پوزیشن پر کیا۔

 یہ ورلڈکپ کی تاریخ میں مراکش کی بہترین کارکردگی ہے۔ مراکش فٹبال ورلڈکپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والا پہلا افریقی ملک بھی ہے۔قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔