ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر ڈگری، آپریشن کرنے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

A woman who operated without a degree was arrested
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کسی ڈگری کے بغیر ڈاکٹرکا روپ دھارکرآپریشن کرنے والی 20 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ترکی میں ایک 20 سالہ خاتون نے جعلی ڈاکٹر کا روپ دھار کر نہ صرف لوگوں کا علاج کیا بلکہ ہسپتال سے تنخواہ بھی لیتی رہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشے اوئزکایا نامی خاتون کو ڈاکٹر بننے کا جنون تھا لیکن وہ کم نمبروں کی وجہ سے میڈیکل کالج سے بار بار مسترد ہوتی رہیں, لیکن اپنی خامیوں پر قابو پانے کی بجائے انہوں نے جعلی اسناد، جعلی کارڈ ، ڈگریاں اور ترکی کے مشہور کیپا میڈیکل کالج کی دستاویز بھی بنائیں اور ہسپتال میں ملازمت کرتی رہیں۔

عائشے نے نہ صرف اپنے والدین سے جھوٹ بولا بلکہ اطراف کے لوگوں سے کہا کہ وہ میڈیکل پڑھ رہی ہیں اور اس کے لیے خود ہاسٹل میں رہنے لگیں, یہاں تک کہ انہوں نےجعلی کارڈ بناکر کیپا میڈیکل یونیورسٹی میں گھومنا شروع کردیا۔ ایک مرتبہ وہ اپنی والدہ کو لے کر ہسپتال گئیں اور وہاں کے عملے سےکہا کہ وہ بھی ایک ڈاکٹر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ اس کی عمر 20 نہیں بلکہ 25 سال ہے۔

اسی ہسپتال نے عائشے کو ملازمت کی پیشکش کردی, اب وہ طب کی تعلیم نہ ہونے کے باوجود بھی مریضوں کو دیکھنے لگیں اور ان کے لیے دوا تجویز کرتی رہیں۔ کچھ عرصے بعد عائشے  نے ہسپتال کو بتایا کہ وہ بچوں کی سرجن ہیں جس کے بعد اسے آپریشن تھیئٹر میں بلایا گیا اور وہاں اسے بچے کی جراحی کے بعد اسے ٹانکے بھی لگائے۔

آپریشن کے دوران عائشے نےکئی مرتبہ غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ڈاکٹروں کو ان کی قابلیت پر شک ہوگیا، تاہم عائشے ڈاکٹروں کے پیچیدہ سوالات سے  گریز کرنے لگیں اور جوابات بھی غلط دیئے جس کےبعد انہیں سینیئر ترین ڈاکٹروں کے سامنے پیش کیا گیا اور جھوٹ سامنے آگیا۔

پولیس نے خاتون کے گھر سے جعلی میڈیکل کارڈ، دستاویز، یونیفارم اور کئی جامعات کی دستاویز بھی برآمد کیں۔اب عائشے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر