ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہٰی عمران خان سے کیوں ملے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

Imran Khan press conference
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق آج عمران خان نے خطاب کے وقت چوہدری پرویز الہٰی کو اپنےساتھ بیٹھنے کی دعوت دی، جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےقبول کرلی۔ملاقات کے بعد  چوہدری پرویز الہٰی چوہدری پرویز الہٰی واپس روانہ ہوگئے۔جس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شام 7 بجے دوبارہ زمان پارک پہنچیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور حسین الہٰی کے ہمراہ لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پہنچے۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت کی۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، پرویز خٹک،  شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور  شریک ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ سے متعلق مشاورت کی،اجلاس میں آج کے جلسے کی تقریر اور سیاسی و معاشی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان آج پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔اس سلسلے میں لبرٹی چوک میں آج پی ٹی آئی کا اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر