جھانوی کپور کا پاکستانی ڈیزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ وائرل

جھانوی کپور کا پاکستانی ڈیزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا پاکستانی ڈائیزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

جھانوی کپور نے حال ہی میں پاکستان کے مشہور ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر فوٹو شوٹ کروایا ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

سارہ علی خان کے بعد اب جھانوی کپور بھی پاکستانی ڈیزائنر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، جھانوی کپور نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ محسن نوید کی مداح ہوگئی ہیں انہوں نے اس سے پہلے کبھی اتنے خوبصورت ملبوسات کیلئے فوٹو شوٹ نہیں کروایا۔

جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ اتنے خوبصورت لباس پہن کر وہ خود کو تاریخ کی کوئی شہزادی محسوس کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سارہ علی خان نے مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ملبوسات پہن کر فوٹوشوٹ کروایا تھا اور وہ بھی ان کی ملبوسات کی گرویدہ  ہوگئی تھیں۔