ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کترینہ نے پہلی بار اپنے سسرال  میں کونسی سویٹ ڈش تیار کی؟وکی نے تصویر  شیئر  کر دی

Indian actors
کیپشن: Vicky Koshal and katrina Kaif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نئی نویلی دلہن جب پیا گھر سدھارتی ہے اور پہلی بار جب کچن سنبھالنے کی بات آتی ہے تو اس کا آغاز میٹھے سے کیا جاتا ہے یعنی لڑکی میٹھی ڈش تیار کرتی ہے،اسی روایت پر بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھی عمل کیا اور اپنے شوہر وکی کوشل اور فیملی کے لئے میٹھی ڈش تیار کی۔
 تفصیلات کے مطابق   کترینہ کیف کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار وکی کوشل کو اپنی اہلیہ کے ہاتھ کا حلوہ بھایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف اور لاکھوں مداحوں کے لیے خصوصی سٹوری شیئر کر دی۔وکی کوشل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اُس سوجی کے حلوے کی تصویر شیئر کی  جو اُن کی اہلیہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد پہلی  میٹھا بنانے والی رسم میں تیار کیا تھا۔اداکار نے اپنی انسٹاگرام میں لکھا کہ ’یہ اب تک کا سب سے بہترین حلوہ ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)