ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈاکو راج،  پانچ دکانیں  اورگھر لوٹ لیا گیا،دو خواتین سے زیادتی

Shops houses robbed
کیپشن: Dacoities In Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) شہر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ دکانیں اور گھر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ تین افراد اغوا ، دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، پولیس نے مقدمات کا اندراج کر لیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے شہر میں لوٹ مار کا بازار گرم رہا ،16 دسمبر کو ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ دکانیں اور ایک گھر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا   جبکہ شہریوں کو سرعام 26 مختلف مقامات پر ڈاکو ؤں نے لوٹ مار کا نشانہ بنایا ۔شہر میں  گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھیننے کے 12 واقعات رونما ہوئے ۔

شہریوں کی مختلف مقامات سے 39 موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی وارداتیں بھی رونما ہوئیں ، چور شہر سے دو کاریں بھی چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق دو خواتین کو مختلف واقعات میں زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ تین افراد کو مختلف مقامات پر اغوا کر لیا گیا، اسی طرح شہر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے، تاحال ڈکیتی چوری کے مقدمات میں کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔