نوازشریف کی جائیدادکی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی کی درخواست دائر

نوازشریف کی جائیدادکی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: احتساب عدالت  میں نوازشریف کی جائیدادکی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی کیلئے نئی درخواست دائر کردی  گئی ۔عدالت نےحکم امتناعی کی درخواست پرنیب سےجواب طلب کرلیا۔

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کےجائیدادوں کی نیلامی کےکیس کی سماعت ہو ئی ۔نوازشریف کی جائیدادکی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی کیلئے نئی درخواست دائرکردی گئی ۔قاضی  مصباح ایڈووکیٹ نےحکم امتناعی کی درخواست دائرکی۔ وکیل کا کہناتھا کہ نوازشریف ملک واپس آگئےتوجائیدادکی نیلامی کاعمل چلینج ہوجائےگا۔بہترہےنیلامی کچھ عرصہ کیلئے  روک دی جائے۔عدالت نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے۔احتساب عدالت نےمزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

نیب سے حکم انتظامی کی درخواست پر جواب طلب کر لیا ۔عدالت نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادوں کونیلام کرنےکاحکم دےرکھا ہے۔سات فریقین کی جانب سے نواز شریف جائیدادکی نیلامی روکنے کےلیےعدالت میں درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔