فہد علی : اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کر کے شراب فروش گرفتار کر لیا ۔ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ بھیکے وال کے علاقے شراب فروشی کا کاروبار کیا جارہا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم عثمان کو گرفتارکر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کی گئی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم شہر بھر میں شراب کی سپلائی کرتا تھا۔ ملزم عثمان کے خلاف شراب فروشی کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کوٹ لکھپت میں دوران واردات شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ڈاکووں کو ڈولفن فورس نے مقابلے کے بعد گرفتارکرلیا ۔ملزمان سے اسلحہ اور مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کے مطابق کوٹ لکھپت کےعلاقے میں واقع واپڈا کمپلیکس کے قریب چارڈاکوئوں نے دوران واردات مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، اسی دوران واردات کی اطلاع ملنے پر ڈولفن فورس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو دیکھ کرایک ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا جبکہ اسکے تین ساتھیوں کو ڈولفن فورس نے تعاقب کرکے گرفتار کرلیا۔ ڈولفن اہلکاروں نے ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی رقم، موبائل فونز، موٹرسائیکل و اسلحہ برآمد کرکے مزید کاروائی کے لئے کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔