(علی اکبر) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شبلی فراز صاحب نے معیشت، آٹا، چینی، بجلی اور ایل این جی چوروں کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں پی ڈی ایم کی عوامی تحریک سے گھبرائے ووٹ چوروں نے جعلی اقتدار بچانے کی حکمت عملی تیار کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ پر شبلی فراز صاحب پر وار کرتے ہوئے کہاکے معیشت، آٹا، چینی، بجلی اور ایل این جی چوروں کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں پی ڈی ایم کی عوامی تحریک سے گھبرائے ووٹ چوروں نے جعلی اقتدار بچانے کی حکمت عملی تیار کی۔
شبلی فراز صاحب نے معیشت، آٹا، چینی، بجلی اور ایل این جی چوروں کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں پی ڈی ایم کی عوامی تحریک سے گھبرائے ووٹ چوروں نے جعلی اقتدار بچانے کی حکمت عملی تیار کی۔ https://t.co/PSFulW5UXx
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 17, 2020
اجلاس نے مہنگائی کی بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور طے کیا کہ کمشن، کرپشن اور جھوٹ کی رفتار مزید بڑھائی جائے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے گھر جانے کا وقت قریب آنے کی وجہ سے دونوں ہاتھوں سے عوام کے وسائل کی لوٹ مار میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔