فروری کیوں، اپوزیشن آج ہی اسلام آباد آجائے: شیخ رشید

فروری کیوں، اپوزیشن آج ہی اسلام آباد آجائے: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) استعفے کی دھمکی پھلجھڑی ہے، شیخ رشید کا اپوزیشن پر طنزیہ وار، بولے اپوزیشن چاہتی ہے تو شوق سے اسلام آباد آئے، اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش بھی کردی، وزارت داخلہ اپوزیشن سے مثبت مذاکرات چاہتی ہے، امید ہے شہباز شریف نے بلاول کو اچھا مشورہ دیا ہوگا۔

 شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو عوام دوست محکمہ بنانے کی ہدایت کی ہے، سائبر کرائم ونگ میں دو ہزار بھرتیاں کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ای سی ایل اور بلیک لسٹ میں نام کم کرنے کا حکم دے دیا، ایف آئی اے سے کہا ہے کہ بلاوجہ لوگوں کے نام نہ رکھے جائیں، ای سی ایل میں چار سو لوگ ہیں اور بلیک لسٹ میں بھی بہت لوگ ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ سیاسی سطح پر تمام جماعتوں سے مثبت بات چیت کرنا چاہتی ہے، پی ڈی ایم فروری سے پہلے ہی لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد آجائے، عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کو استعفے دینے ہیں تو دے دیں، بلاول نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد استعفوں کا ایٹم بم چلانے کی دھمکی دی ہے، استعفے کی دھمکی صرف پھلجھڑی ہے، اس میں سیاسی ایٹم بم نہیں ہوگا، (ن) لیگی اراکین شہباز شریف کو استعفیٰ دیں گے اور جس شہباز شریف کو میں جانتا ہوں وہ مذاکرات کا حامی ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer