اسماعیل گل جی کو دنیا چھوڑے تیرہ برس بیت گئے

اسماعیل گل جی کو دنیا چھوڑے تیرہ برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) صدارتی تمغہ یافتہ مصور اسماعیل گل جی کو دنیا چھوڑے تیرہ برس بیت گئے۔ گل جی نے اسلامی خطاطی میں کئی نئی جہتیں متعارف کروائی تھیں.


صدارتی تمغہ یافتہ مصور اسماعیل گل جی کو دنیا چھوڑے تیرہ برس بیت گئے۔ گل جی نے اسلامی خطاطی میں کئی نئی جہتیں متعارف کروائی تھیں.  وہ 1926 کو پشاور میں پیدا ہوئے اور مصوری کا آغاز امریکا میں بحیثیت انجینئر اپنی تعلیم کے حصول کے دوران کیا۔ گل جی کا شمار دنیائے آرٹ کے ان چند ماسٹرز میں ہوتا ہے جنھوں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، گل جی کو اسلامی خطاطی میں کمال حاصل تھا۔

انھوں نے اسلامی خطاطی کا نیا انداز متعارف کروایا جبکہ ایکشن پینٹنگ میں بھی ان کا فن مصوری شاہکار مانا گیا، گل جی کو پورٹریٹ پینٹنگ پر بھی عبور حاصل تھا۔ گل جی کے فن کی جھلک فیصل مسجد اور پارلمینٹ ہاوس میں بھی دکھائی دیتی ہے۔ انھوں نے شاہ خالد، پرنس کریم آغا خان، افغانستان کے بادشاہ ظاہر شاہ سمیت کئی مشہور شخصیات اور سربراہ مملکت کی تصاویر بنائیں.

گل جی کو تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز سمیت ملکی جبکہ کئی غیر ملکی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ 16 دسمبر 2007 کو گل جی اپنی اہلیہ سمیت پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے بعد ازاں ان کے قتل میں ملوث گھر کے ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا تھا جنھیں عدالت نے مئی 2017 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer