ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا

مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) ڈپٹی مئیر چودھری وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کو گڈ بائے کہ دیا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کا کارکنوں کے ساتھ رویہ تضحیک آمیز ہے،  کارکن کو تھپڑ بھی مارتے ہیں یہ برداشت نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی مئیر چودھری وسیم قادر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ورکر کی عزت نہیں ، حمزہ شہبازشریف کا سٹاف اور کارکنان کے ساتھ رویہ درست نہیں ، مسلم لیگ ن کے کارکن میاں جمیل کو بھی حمزہ شہبازشریف نے تھپڑ مارا ، ڈپٹی مئیر چودھری وسیم قادر  کا کہنا تھا کہ  میاں جمیل  محکمہ صحت میں کام کرتے ہیں،  حمزہ شہبازشریف کے سٹاف اور قریبی کارکنان سےحلف اٹھا کرپوچھیں تو اور بھی بہت سے واقعات ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  مستقبل میں سیاست کسی اور پلیٹ فارم سے کروں گا ،  اپوزیشن میں آکر لیگی رہنما بوکھلاہٹ کاشکار اور پریشان ہیں ، حمزہ شہبازشریف کی جانب سے پانی کی بوتل مارنے کےحوالےسے کہنا تھا کہ میں نے بھی ویہی کیا جو رویہ انھوں نے میرے ساتھ کیا، میں اپنی بے عزتی نہیں کروا سکتا میں نے اپنے بچوں کو جواب دینا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer