ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے رائیونڈ میں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا

ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے رائیونڈ میں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا
کیپشن: City42 - MNA Malik Afzal Khokhar Inauguration
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم ) رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے ناہلہ گاوں رائیونڈ میں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں عوام سےکیے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔

رائیونڈ میں سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو اٹھائیس دیہی علاقہ تھا لیکن یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے۔ حلقہ کے ہر گاؤں میں سوئی گیس فراہم کی جا رہا ہے۔ سیاست کا مقصد محض کھوکھلے دعوے نہیں بلکہ عملی طور پر عوام کی خدمت کرنا ہے۔

ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے مزید کہا کہ گاؤں میں سوئی گیس کی سہولت وعدے کے مطابق پہنچا دی گئی۔ واٹر سپلائی سیوریج اور سڑک کی تعمیر کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں