ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلی کچہری میں سود خوری کی شکایات، ایک ہفتے میں 25 سود خور گرفتار

کھلی کچہری میں سود خوری کی شکایات، ایک ہفتے میں 25 سود خور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کھلی کچہری میں کی جانے والی سود خوری کی شکایات پر ایک ہفتے میں 25 سود خور گرفتار کرلیے گئے ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں کی شکایات براہِ راست سنیں، کھلی کچہری میں سود خوری کی مزید تین درخواستیں موصول ہوئیں۔ 60 اور 40 ہزار روپے لیے، لاکھوں واپس کیے، پھر بھی مزید رقم کا مطالبہ کی شکایت، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او شیرا کوٹ اور شفیق آباد کو کارروائی کا حکم دے دیا ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری میں مسلسل شکایات پر سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا، ایک ہفتے میں مختلف علاقوں سے 25 سود خور گرفتار کیے گئے، سود خوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، قرض کے نام پر بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

کھلی کچہری میں لین دین کے فراڈ کی متعدد شکایات بھی موصول ہوئی، جس پر ایس ڈی پی او گجرپورہ اور ایس ایچ اوز کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ چار لاکھ روپے کی امانت میں خیانت کی شکایت، ایس ایچ او گجرپورہ کو کارروائی کا حکم دیا گیا۔ درخواست گزار کےمطابق آن لائن فراڈ، لیپ ٹاپ فروخت کیا مگر جعلی پیمنٹ رسید بھیجی گئی۔ ایس ایچ او نشتر کالونی کو آن لائن فراڈ پر قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا۔ 

گھریلو تشدد کی شکایت پر ایس ایچ او مناواں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ تشدد اور دھمکیوں کی شکایات پر ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو انکوائری کا حکم دیا گیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری میں ہر شکایت پر فوری کارروائی ہماری ذمہ داری ہے، ہراسگی اور سماجی جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، عوام کو تحفظ اور قانونی رہنمائی فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلہ کم کرنا ہے۔ کھلی کچہری سے شہریوں کا اعلیٰ پولیس افسران سے براہِ راست رابطہ مؤثر بنا ہے۔