ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بدفعلی کی 484، اجتماعی زیادتی کی 29 وارداتیں رپورٹ

لاہور میں بدفعلی کی 484، اجتماعی زیادتی کی 29 وارداتیں رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں بدفعلی، زناء بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بھی بدستور جاری ہیں، رواں سال شہر کے مختلف تھانوں میں بدفعلی کے 484 مقدمات درج کئے گئے۔ مختلف علاقوں میں زناء بالجبر کی 411، اجتماعی زیادتی کی 29 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ ڈویژن بدفعلی کے 112 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، صدر ڈویژن میں 110، سٹی ڈویژن میں بدفعلی کے 80 مقدمات درج ہوئے، ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بدفعلی کے 76، 76 واقعات رپورٹ ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال بدفعلی کے 30 مقدمات کا اندراج ہوا۔ 

زناء بالجبر کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 110 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 80، کینٹ ڈویژن میں زناء بالجبر کے 79 مقدمات درج ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 66، سٹی ڈویژن میں زناء بالجبر کی 42 وارداتیں رپورٹ، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال زناء بالجبر کے 34 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجتماعی زیادتی کے واقعات میں کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن 8، 8 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، صدر ڈویژن میں 6، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 4 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال اجتماعی زیادتی کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے ۔