ثمرہ فاطمہ:لاہور میں اس وقت موسم گرم ہے اور سورج کی تپش کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں اس وقت 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ مون سون کے چھٹے سپیل کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 20 اگست کے دوران لاہور میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔