ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر امیر مقام کا ضلع شانگلہ کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

وفاقی وزیر امیر مقام کا ضلع شانگلہ کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔ 

وفاقی وزیر نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں پورن، چکیسر کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، مقامی ہسپتال میں سیلاب کے دوران زخمی ہونے والے شہریوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور اپنی طرف سے مالی امداد فراہم کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

انجینئر امیر مقام نے ریلیف اور ریسکیو کیمپ کا بھی دورہ کیا ، اس مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دینے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں پر رضا کاروں کو داد دی اور خراج تحسین پیش کیا اور اپنی طرف سے بھی مالی امداد فراہم کی۔ اس موقع پر شدید زخمی بچے کی حالت دیکھتے ہوئے، انجینئر امیر مقام نے اسے فوری طور پر پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے اور بچے کے خاندان کو مالی امداد بھی فراہم کی۔

وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام نے مشکل حالات اور رابطہ سڑکوں کی بندش کے باوجود الپورئی، شاہپور، چکیسر، مارتونگ سے ہوتے ہوئے پورن اپنے عوام کے پاس پہنچے جو اس وقت مشکل میں ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔