سٹی 42: نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پنجاب انٹر ڈویژن ویمن ہاکی چیمپئن شپ لاہور کی ٹیم جیت گئی
ہاکی چیمپئن شپ کاٹائٹل لاہورڈویژن ٹیم نے جیت لیا،فائنل میچ میں لاہور نے بہاولپور ڈویژن ٹیم کو 5-1 ایک سے شکست دی،ہاکی چئمپئن شپ میں فیصل آباد ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ تنزیل عامر چیمہ نےانعامات تقسیم کئے،فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ تین لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا،رنر اپ بہاولپور ٹیم کو ٹرافی اور دو لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا
فیصل آباد کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا
تنزیلہ عامر چیمہ نے کہا بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل پنجاب ویمن ٹیم بنائیں گے،چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App