ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت سندھ نے کے پی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا

حکومت سندھ نے کے پی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کے پی سیلاب متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے سندھ نے امدادی سامان روانہ کیا۔

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی خوفناک تباہی کے بعد ملک بھر سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے بھی خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے ریلیف آپریشن میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے سندھ کے سکھر سے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے، جس میں متاثرین کے لیے 4000 راشن بیگز کے 10 ٹرک اور پانی صاف کرنے لیے 100 فلٹریشن پلانٹس کے چار ٹرکس پشاور کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ امدادی سامان میں 4000 خاندانوں کے لیے 15 دن کا راشن موجود ہے۔

حکومتِ سندھ مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔