ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آج سےبارشیں ہی بارشیں،پی ڈی ایم اے نے پیشگوئی کر دی 

  آج سےبارشیں ہی بارشیں،پی ڈی ایم اے نے پیشگوئی کر دی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرا فاطمہ:شہر کا مطلع ابر آلود، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہے۔
ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ،زیادہ سے زیادہ 33 ،کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے آج سے 19 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کیا ہے کہ آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے خلیج بنگال پر موجود ہوا کا کم دباؤ مون سون کی سرگرمی کو مزید مضبوط کردے گا۔ 

نئے سسٹم کے باعث آج سے منگل کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اسی طرح کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں بھی آج سے 22 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔